• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ جانے والے راستوں پر ٹریفک کی بندش، جسٹس خادم حسین سومرو پیدل ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کو جانے والے راستوں پر ٹریفک کی بندش سے سائلین اور سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ ہائیکورٹ ججزبھی متاثر ہونے لگے۔ جسٹس خادم حسین سومرو گاڑی سے اتر کر پیدل ہائیکورٹ پہنچ گئے اور مقدمات کی سماعت شروع کی۔ گذشتہ روز معروف نجی ہوٹل کے باہر بننے والے انڈرپاس پر ٹریفک کی شدید بندش کے باعث ریڈ زون میں قائم دفاتر کے سرکاری ملازمین ، ہائیکورٹ آنے والے سائلین کے ساتھ ساتھ ہائیکورٹ ججز کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
اہم خبریں سے مزید