دبئی (سبط عارف)افغان نوجوان امریکا میں دہشتگردی کے جرم میں مجرم قرار ، امریکا میں قانونی طور پر رہائشی 18 سالہ افغان شہری نے ہتھیار اور گولہ بارود حاصل کرنے اور امریکی انتخابات کے دوران حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا۔امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اففان شہری عبد الله حاجی زادہ اور اس کے افغان ساتھی ناصر احمد توحیدی نے امریکی ریاست اکلوہامہ دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا مگر امریکا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ سال اکتوبر میں منصوبہ ناکام بنا کر دونوں کو گرفتار کرلیا تھا۔