• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 21 کے افسر رضوان احمد شیخ کو ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کا چارج سپرد

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے گریڈ 21کے افسر سینئر جوائنٹ سیکرٹری رضوان احمد شیخ کو پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل ( ایم پی ون سکیل) کی پوسٹ کا لک آفٹر چارج دیدیا گیا ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی منظوری کے بعد سیکشن آفیسر (آرگنائزیشن تھری )محمد اکمل کے دستخطوں سے اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے گئے ،چارج کی مدت تین ماہ ہو گی یا پھر مزید احکامات تک جو بھی پہلے ہوگا، وہ لک آفٹر چارج کے دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 2021 کے جاری احکامات کے مطابق فرائض سرانجام دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید