اسلام آباد (رانا غلام قادر، ناصر چشتی) وفاقی کابینہ نے بلوچستان سے ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا کا ستعفیٰ منظور کرلیا ۔ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفی د یدیا تھا۔مطہر نیاز رانا نے کابینہ ڈویژن کے توسط سے استعفی وزیر اعظم کو بھجوادیا تھا جسے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجاگیا ۔ ذرائع کے مطا بق مطہر نیاز رانا نیپرا میں ممبر بلوچستان و ٹیرف ہیں۔ ان کی تقرری تین سال کیلئے نومبر2022میں کی گئی تھی۔ مطہر نیاز رانا سابق سول سرونٹہیں۔ انہوں نے ممبر نیپرا کی تقرری کیلئے قبل از وقت ریٹائر منٹ لی تھی۔ ذرائع کے مطابق مطاہر نیازرانا نے اپنے عہدے سے ایک ایسے وقت میں استعفی ٰ دیا جب بجلی کے ٹیرف میں کمی اور آئی پی پیز سے مذاکرات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جارہےہیں۔