• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستیں، اسپیکر نے چیف الیکشن کمیشن کو دو بار خط لکھا ،عقیل ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں سے متعلق کہا کہ اسپیکر نے چیف الیکشن کمیشن کو دو بار خط لکھا ہے کہ فیصلہ کیا جائے،مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے الیکشن کمیشن اور دیگر جماعتوں نے ریویو فائل کر رکھا ہے۔رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد بھی مخصوص نشستوں پر الیکشن نہیں کرائے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے لیے آئینی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ ان کا مؤقف تھا وزارتِ قانون کی تشریح قابلِ قبول نہیں۔وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول اور وزیراعظم کی ملاقات متوقع ہے اور نہری منصوبہ ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ایس آئی ایف سی کے منصوبے مثبت ہیں انہوں نے ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کا مقصد صرف پیپلز پارٹی کی مخالفت ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ نوید قمر نے کا کہنا ہے کہ چھ نہریں نہیں بلکہ ایک نہر کا معاملہ زیر بحث ہے جس پر تحفظات موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ میزبان حامد میر کے مطابق این اے 213 میں سخت مقابلہ ہے جبکہ تحریک انصاف کے کئی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر گرفتار کیے گئے۔ علی امین گنڈاپور کی لاہور میں تقریر کے بعد ن لیگی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ مریم نواز کو بھی پشاور میں خطاب کرنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید