پشاور (ارشد عزیز ملک ) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے خیبرپختونخوا میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے 2ارب 80کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے، واجبات کی وصولی کے لیے بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ تمام نادہندگان کو نوٹسز جاری، اگر واجبات ادا نہ کیے گئے تو بھاری جرمانے اور بجلی کی فراہمی منقطع کی جائے گی کمپنی نےادائیگی کےلئے سات روز کی ڈیڈلائن دی ہے ،بصورت دیگر عوامی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں اس اقدام کی قیادت پیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر حمید خان کر رہے ہیں جن کا مقصد بجلی کے طویل عرصے سے بقایا واجبات کی وصولی ہے جو کمپنی کی مالی حالت پر بوجھ بن چکے ہیں۔پیسکو کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ تمام بڑے نادہندگان کو باضابطہ نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں انہیں فوری طور پر اپنے واجبات ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ اگر واجبات ادا نہ کیے گئے تو بھاری جرمانے اور بجلی کی منقطع فراہمی جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ادھر، پیسکو نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن (ٹی اینڈ ڈی) نقصانات میں نمایاں کمی کی ہے جو گزشتہ مالی سال میں 36.02 فیصد تھے، وہ رواں مالی سال میں کم ہو کر 34.73 فیصد رہ گئے ہیں۔ اسی دوران، ریکوری کی شرح 88.73 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو کمپنی کی بہتر کارکردگی اور صارفین کی طرف سے تعاون کا ثبوت ہے۔