• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

67 ہزار نجی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا

اسلام آباد( رانا غلام قادر) 67ہزار نجی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں پہنچ گیا ،قائمہ کمیٹی نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو خط لکھ کر ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو معاملے میں مداخلت کرنے اور سعودی حکام سے رابطہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ حج آپریٹرز نے سعودی حکومت کی مقرر ہ ڈیڈ لائن کے مطابق رقم نہیں بھجوائی، حکم امتناعی لیا، وزارت مذہبی امور کا موقف ,یہ سفارش گزشتہ روز قائمہ کمیٹی کے چیئر مین سنیٹر مو لانا عطا ء الر حمنٰ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کی گئی ۔سینیٹ قائمہ کمیٹی نے نجی حج اپریٹرز اور وزارت مذہبی امور دونوں کا موقف سنا۔ صدر نجی حج ٹورآپریٹرز ثنا اللہ نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پہلا مسئلہ تو یہ آیا کابینہ نے حج پالیسی منظوری میں اڑھائی ماہ لگا د یے۔ نجی حج آپریٹرز کو سرکاری سکیم کے ساتھ ہی درخواستیں لینے نہ دی گئیں ۔اس لئے ہم انتظامات نہ کرسکے۔ ستاسٹھ ہزار عازمین حج کی رقم ہم سعودی عرب منتقل کرچکے ہیں۔ اعلیٰ سطح کمیٹی بناکر سعودی عرب بھیجی جائے اور مسئلہ حل کیا جائے۔غلطی ہماری ہے یا وزارت کی اس پر جزا و سزا بعد میں کرلیں مگر اس وقت حاجی بھیجے جائیں۔ اب تک 95ارب روپے سعودی عرب جاچکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید