• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی شناختی کارڈ نمبر ہر شہری کا میڈیکل ریکارڈ نمبر قرار، وفاقی حکومت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد (طاہر خلیل)وفاقی حکومت نے تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ قومی شناختی کارڈنمبر کو ہر شہری کا میڈیکل ریکارڈ نمبر قرار دیا جائے گا ، وزارت صحت نے نادرا کے اشتراک سے فیصلے کو ممکن بنایا ، ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ (ہیلتھ ریب)کےچیئرمین پروفیسرڈاکٹر عبدالباسط نے قومی شناختی کارڈ نمبر کو ہر شہری کا میڈیکل ریکارڈ نمبر قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صحت کے نظام کو ڈیجیٹل بنیاد پر استوار کرنے کے لیے انقلابی قدم ہے جو مریضوں کے ڈیٹا کو منظم، مربوط اور قابل استعمال بنانے میں مدد دے گا۔جمعرات کو ہیلتھ ریب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد منیر افسر کے اس تاریخی فیصلے پر انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کو میڈیکل ریکارڈ نمبر بنانے سے ایسے مریضوں کی شناخت ممکن ہو سکے گی جو بیماریوں کا شکار تو ہیں لیکن تشخیص سے محروم ہیں بالخصوص ذیابیطس اور بلند فشار خون جیسے خاموش امراض کے مریض جو ان امراض سے لاعلم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید