اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نے گزشتہ ما لی سال کے دوران کتنی سمریاں ریگولر اجلاس میں منظور کیں اور کتنی سرکولیشن کے ذ ریعے ؟؟؟۔ ڈیٹا سامنے آ گیا مجموعی طور پر 1244سمریوں میں سے666سمریاں سرکولیشن کےذریعے منظور ، شرح 53اعشاریہ پانچ فی صد رہی ۔ ذرائع کے مطا بق گزشتہ مالی سال کےدوران وفاقی کابینہ کے لیےجمع کرائی گئی سمریوں میں سے ترپن اعشاریہ پانچ چار فیصدسمریوں پر فیصلے ریگولر کی بجائے سرکولیشن پرکئے جانےکاانکشاف ہواہے۔ گزشتہ مالی سال میںوفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سےجمع کرائی گئیں مجموعی طور پر بارہ سو چوالیس سمریوں میں سےچھ سو چھیاسٹھ سمریاں سرکولیشن کےذریعے منظور کی گئیں۔کابینہ ڈویژن ذرائع کے مطابق گذشتہ مالی سال وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی بیشتر سمریاں کابینہ ارکان میں سرکولیٹ کرکے فیصلےکئےگئے۔گذشتہ مالی سال وفاقی وزارتوں اورڈویژنز نےمجموعی طور پر1244سمریاں وفاقی کابینہ کےلیےجمع کرائیں تھیں اور ان میں سے 666سمریاں سرکولیشن کے ذریعے منظور کی گئی-ذرائع کے مطابق مالی سال 2023۔24میں وفاقی کابینہ کے مجموعی طور پر40 ریگولراجلاس منعقد کئےگئے-ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں بحث کرانےکی بجائےسر کولیشن سمریوں پرفیصلوں کوترجیح دی گئی تاہم مالی سال2022۔23کےمقابلےمیں گذشتہ مالی سال سرکولیشن سمریوں پرفیصلوں میں کمی ہوئی کیوں کہ مالی سال 2022۔23میں وفاقی کابینہ نے792سمریاں سرکولیشن کےذریعےمنظور کی تھیں اوروفاقی کابینہ کے ٹوٹل42 ریگولراجلاس منعقد کئےگئے تھے-