• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین مسئلے کا پائیدار حل ہے، صدر پیوٹن

کراچی (نیوز ڈیسک)روسی صدر پیوٹن نے اسرائیل فلسطین مسئلے کا واحد اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کو قرار دے دیا۔ماسکو میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں روسی صدر نے کہا کہ غزہ میں پُرامن لوگوں کی اموات جاری رہنا آج کا المیہ ہے۔شیخ تمیم نے کہا اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن ناممکن ہے۔دونوں رہنماؤں نے شام کو آزاد، خود مختار اور متحد ریاست بنانے کی مشترکا کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔
اہم خبریں سے مزید