• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال کا بجٹ 3 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار)آئندہ مالی سال کا بجٹ 3 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا 2 جون کو بجٹ اجلاس شروع ہو جاےگا ،وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگ زیب بجٹ دستاویز ایوان میں پیش کریں گے یہ ان کا دوسرا سالانہ بجٹ ہوگا،بجٹ 28 جون تک منظور کرایا جائے گا بجٹ سے پہلے قومی اسمبلی کا آخری اجلاس 5مئی کو بلانے کا فیصلہ ,پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافے کا آرڈیننس اجلاس میں پیش کیا جائے گا عیدالاضحٰی کے لئے پارلیمنٹ میں ایک ہفتے کی تعطیل ہو گی ،تنخواہ دار اور پنشن یافتہ طبقے کے لئے مراعات کا اعلان ہوگا،پیپلزپارٹی کے تحفظات بجٹ کی منظوری میں مشکل نہیں بنیں گے،سرکاری حلقوں کا دعویٰ، بجٹ تجاویز میں آمدنی اور محصولات کے گوشوارے مرتب کرنے میں مشاورت کے لئے آئی ایم ایف کا وفد مئی کے وسط میں پاکستان آئےگا،وزیر خزانہ آئندہ ہفتے واشنگٹن جائیں گے جہاں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس 21سے 26اپریل تک ہونگے جن میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کی راہ عمل اور بجٹ کے ضمن میں معاشی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا وزیر خزانہ اجلاسوں میں شرکت کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید