اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے لیڈرز بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ برطانیہ اور پاکستان کے سٹرٹیجک تعلقات سکے کے دو رخ ہیں پاکستان اور برطانیہ کی باہمی تجارت کو 10ارب پائونڈ پر لیکر جائینگے جو اسوقت چار ارب 40کروڑ پائونڈ پر ہےبرطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، پاکستان نوجوان آبادی والا ملک ہے باہمی تعاون سے پاکستان کی معیشت د و ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، پاکستان نے معیشت کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں جس کی تعریف آئی ایم ایف نے بھی کی، برطانیہ پاکستان کے بہترین اقدامات کو سہراتا ہے انکی ترقی دنیا کی ترقی ہے،پاکستان کے ساتھ صحت ، تعلیم اور انجینئرنگ کے شعبے میں مکمل تعاون کررہے ہیں، انجینرنگ کے شعبے میں بھی جس میں ریکوڈک منصوبہ بھی شامل ہے، موسمی تبدیلیوں میں بھی برطانیہ پاکستان کی مکمل سپورٹ کر رہا ہے معیشت کی اصلاحات بھی میں پاکستان کیساتھ ہے اور بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مین 45 ملین ڈالر پروگرام کے ذریعے میکرو اکنامی پر کام کر رہے ہیں پاورسیکٹر میں کلین اور گرین انرجی کے شعبے میں اصلاحات کرنے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، رطانیہ دنیا بھر میں سب سے بڑا فنانشل سروس فراہم کر رہا ہے، برطانیہ دوسرا بزنس سروس اور تیسرا ٹریڈ سروس فراہم کرنیوالا ملک ہے اور دنیا کی تیسری بڑی اکانومی ہے۔