دبئی (سبط عارف )دبئی میں آن لائن دھوکے باز گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو گاڑیاں کا خریدار بن کر جعلی چیک دیا کرتا تھا اور گاڑیوں کی جھٹ پٹ بیرون ملک منتقلی کررہا تھا۔ دبئی پولیس کو فراڈ کیسسز کی اطلاع موصول ہوئی تو فوری کارروائی کی گئی اور گروہ کے تمام اراکین کو گرفتار کرلیا گیا۔دبئی پولیس حکام نے بتایا کہ دھوکے باز گروہ منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا جس میں ایک ملزم گاڑی کی خریداری کرتا تو دوسرا ملزم جعلی شناخت کے ساتھ جعلی بینک چیک دیا کرتا تھا۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی چیک کیش ہونے سے پہلے ہی فراڈ گینگ گاڑی جعلی مالک کے نام ٹرانسفر کرادیتا تھا اور گاڑیوں کو رات و رات بیرون ملک منتقل بھی کرادیتا تھا۔