لاہور( اپنے نامہ نگار سے)انٹر نیشنل لائرز فورم پنجاب کے وفد صدر عاشق علی رانا اور جنرل سیکرٹری اسحاق بریار کی قیادت میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کر کے لندن کی لا ء سوسائٹی میں ہونے والی آئی ایل اے لیگل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔وفد نے گورنر کو انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی سر گرمیوں سے آگاہ کیا ۔گورنر نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد اور ٹیکس سے متعلق معاملات کے لیے گورنر ہائوس میں اوورسیز ڈیسک کے قیام کا اعلان کیا۔ سردار سلیم حیدر خان نے آئی ایل اے پنجاب سے معمولی جرائم میں ملوث پسماندہ افراد کو مفت قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی تجویز دی جسے صدر عاشق علی رانا نے قبول کرتے ہوئے اس پر پیشرفت کی یقین دہانی کرائی ۔