• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے، آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھاتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔آئی جی پنجاب نے گڈ فرائیڈے کے موقع پر گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سن کر حل کریں۔ شہریوں کو پولیس کی طرف سے دی جانے والی خدمات اور سہولیات سے بھی آگاہ کیا جائے۔
لاہور سے مزید