• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں سعید انجمن آرائیاں کے صدر، میاں خالد سیکرٹری جنرل بلامقابلہ منتخب

لاہور (کورٹ رپورٹر) انجمن آرائیاں پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس جنرل (ر) غلام مصطفے کی نگرانی میں ہوا، جس میں بلامقابلہ اور متفقہ طور پر میاں محمد سعید ڈیرہ والے کو آئندہ سیشن کے لیے صدر اور میاں خالد حبیب الہی کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیاگیا، جنرل کونسل نے اتفاق رائے سے دیگر عہدیدارن کے تقرر کے لیے نو منتخب صدر اور سیکرٹری جنرل کو اختیار دے د یا، مزید برآں قومی کنونشن سے سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر، صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا ،جنرل غلام مصطفے ، میاں طلعت، میاں سعید ڈیرے والے ،ڈاکٹر انوار الحق، خالد حبیب الہی، حبیب کنول ودیگر نے خطاب کیا ۔میاں سعید ڈیرے والا نے کہا کہ ہم انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں نہ ہم کسی کے خلاف ہیں نہ ہمارا کوئی ایجنڈا ہے میاں محمد اظہر نے کہا کہ ہم محب وطن لوگ ہیں اور پاکستان کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
لاہور سے مزید