لاہور،چوہنگ(کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار) گلشن راوی میں ڈاکو مبین احمدکے گھر سے3لاکھ60ہزا ر،پرائز بانڈ اور زیوارات ، ماڈل ٹاؤن میں محمد بلال اور فیملی سے2لاکھ 55 ہزار،مصطفی ٹاون میں حسن اللہ اور فیملی سے2لاکھ 25ہزار ، ہڈیارہ میں وقار الحق کے گھر سے 2لاکھ10 ہزار،شفیق آباد کے علاقے میں محمد ضیاء الحق اور فیملی سے 1لاکھ 90ہزار ،زیوارات، اسلام پورہ میں غلام رسول سے 50ہزار موبائل فون اور نصیر آباد میں ابرار سے45ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،شیر شاہ کالونی کے قریب رائیونڈ روڈ پر تین مسلح ڈاکوؤں نے اخبار فروش طارق محمود سے موٹر سائیکل اور 46 ہزار چھین لئے ۔ جبکہ چور مصطفی ٹاون سے خالد محمود، شالیمار سے شبیراور گلشن راوی سے مبشر احمد کی گاڑیاں جبکہ مزنگ سےکاشف ضمیر ،گڑھی شاہو سے اشفاق ،گجر پورہ اور ستوکتلہ سے غلام رسول کی موٹر سائیکل چوری ہوگئے۔