• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ الائنس کے دھرنے کا 15 واں روز، حکومت کیخلاف نعرے

لاہور (جنرل رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاجی دھرنا 15ویں روز بھی جاری رہا ، سیکڑوں ہیلتھ ورکرز احتجاجی دھرنے میں شریک ہوئے اور حکومت کے خلاف نعر ے لگاتے رہے، سیاسی ،سماجی اور ڈاکٹرز تنظیموں کے نمائندے بھی اظہار یکجہتی کیلئےشریک ہوئے ،ڈاکٹروں کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز آج بھی بند رہیں گی ۔ دوسری جانب احتجاجی دھرنے میں تمام ہسپتالوں کے ہیلتھ ملازمین کے شریک ہونے سے ہسپتالوں کے انتظامی امور اورمریض بھی شدیدمتاثر ہورہےہیں۔
لاہور سے مزید