• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی منصوبہ اعتماد میں لیے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہیے،پرویز اشرف

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی منصوبہ چاروں بھائیوں کو اعتماد میں لئے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عثمان ملک کے گھر ان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ مزید برآں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے اسی موقع پر گفتگوکرتے ہوئے پنجاب میں نہری پانی کے آڈٹ کا مطالبہ کیا۔ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بتائے چولستان کی نہر کو بھرنے کے لئے کن نہروں کا پانی کم کیا جائے گا ۔اس موقع پر عزیز ملک،آغا سید تقی،ابرار قریشی،ندیم الطاف،جاوید فاروقی اور نذیر بھٹی بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید