کراچی (شکیل یامین کانگا) بلوچستان فٹبال اور بلوچستان اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کر لیا گیا۔ بلوچستان فٹبال اور بلوچستان اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے درمیان کچھ عرصے سے فٹبال ایونٹس کے انعقاد، کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی سمیت ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر ڈیڈلاک پیدا ہوا تھا۔ پیر کو تمام معاملاتاسپورٹس ایکشن کمیٹی اور دیبہ اسپورٹس ایکشن کمیٹی کی ثالثی میں بلوچستان فٹبال اور بلوچستان اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے سیکرٹری درا بلوچ کی موجودگی میں طے پا گئے۔