• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین کا ری ہیب جاری، پی سی بی کو ورلڈ کپ تک فٹ ہونیکی امید

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا لاہور کی قومیکرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب ہورہا ہے ۔ پی سی بی پر امید ہے کہ وہ مکمل فٹ ہوکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لیں گے۔ پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں شاہین آفریدی کی ری ہیب کے دوران اسسمنٹ بھی جاری رہے گی۔ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہونے کے باعث بی بی ایل سے باہر ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے برسبین ہیٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ برسبین ہیٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمان خان کو شاہین آفریدی کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ زمان خان ہفتے کو ہونے والے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید