• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، آج پریکٹس کریگی

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم مختلف گروپس میں سری لنکا پہنچ گی۔ ٹیم منگل کی رات مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے پریکٹس کرے گی ۔ کپتان سلمان علی آغامقامی وقت کے مطابق چار بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بعد فخر زمان ،نسیم شاہ اور عثمان طارق دبئی سے کولمبو پہنچ گئے۔ لاہور سے روانہ ہونے والے دوسرے گروپ میں کپتان سلمان علی آغا ، محمد نواز ، صاحبزادہ فرحان ،عثمان خان ، صائم ایوب ، ابرار احمد ، عبدالصمد ، خواجہ نافع ، بیٹنگ کوچ محمد حنیف ملک اور سپورٹ ا سٹاف کے دیگر ارکان شامل تھے۔ مائیک ہیسن بھی کولمبو پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کولمبو کی تصویر شیئر کی اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں نسیم شاہ کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ دونوں ٹیموں میں تین میچز پر مشتمل سیریز دمبولا میں کھیلی جائے گی۔ اس قبلشاداب خان ، رانا فہیم اشرف ، وسیم جونیئر اور سلمان مرزا ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ، بولنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور دیگر کولمبو پہنچے تھے۔

اسپورٹس سے مزید