سڈنی (جنگ نیوز) پانچویں ایشز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور آسٹریلین بیٹر مارنس لبوشین کے درمیان گرما گرمی ہوگئی ، جس کے بعد اسٹوکس نے لبوشین کی وکٹ بھی حاصل کی۔ اسٹوکس اور لبوشین کے درمیان تلخی اس وقت سامنے آئی جب اسٹوکس نے مسلسل دو چوکے کھانے کے بعد بیٹر سے تلخ کلمات کہہ دیے۔اس واقعے کے دوران ایمپائر احسن رضا نے حالات کو سنبھالا، پھر چند لمحات بعد اسٹوکس نے لبوشین کو میدان سے رخصت کردیا۔