• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی فیڈریشن نے عبیداللّٰہ راجپوت کو طلب کرلیا

دبئی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کی انضباطی کمیٹی نے عبیداللہ راجپوت کو 12جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ سیکریٹری جنرل رانا سرورکے مطابق بھارتی ٹیم کیلئے کھیلنے والے عبیداللہ پر پابندی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے بغیر این او سی کھیلنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ بحرین کبڈی فیڈریشن نے بھی پاکستان اور بھارت کے نام سے میچ کروانے والے دونوں کلبوں پر پابندی لگادی ہے ۔ دریں اثنا لاہور میں نیشنل چیمپئن شپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ سے انکار پر فیڈریشن نے عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور کاشف سندھو پر چار، چار سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید