• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ ٹیم کی بولی لگانے والے خریدار کا نام سامنے آگیا

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے لیے سب سے پہلے بولی لگانے والے خریدار کا نام سامنے آگیا۔ ایک سولر کمپنی کو باضابطہ طور پر پاکستان سپر لیگ ٹیم نیلامی کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے ۔ دس بولی دہندگان میں پہلی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کی تقریب 8جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔ سولر انرجی کے سی ای او محمد ذاکر علی کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ اور شائقین کے اوپر یقین رکھتے ہیں، ہمارا وژن بہت سادہ ہے، پاکستان کو انرجائز کرنا ہے، فیلڈ پہ بھی اور فیلڈ کے باہر بھی۔

اسپورٹس سے مزید