کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ خان ریسرچ لیبارٹریز نے ساحر ایسوسی ایٹس کو چھ رنز سے شکست دے دی۔ جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان غنی گلاس کو202 رنز سے ہرادیا۔ دفاعی چیمپئن سرکاری ٹی وی نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈکو8وکٹ سے شکست دے دی۔ واپڈانے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔