• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی ٹیسٹ: جوروٹ کی 41 ویں سنچری، تیسرے نمبر پر آگئے

دبئی (نمائندہ خصوصی) سڈنی کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن پیر کو کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے دو وکٹ پر166 رنز بنائے تھے۔ ٹریوس ہیڈ15چوکوں کی مدد سے91رنز پر کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں384 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جو روٹ نے 160 رنز کی اننگز کھیلی جو آسٹریلیا میں ان کی دوسری اور ٹیسٹ کیریئر کی 41ویں سنچری ہے ۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والوں کی فہرست میں پونٹنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 63اور آل ٹائم ٹاپ اسکورر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 1985رنز درکار ہیں۔

اسپورٹس سے مزید