کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مانسہرہ کالونی لعل کوٹی قبرستان کے قریب واقع گھر میں اہلیہ سے جھگڑے کے بعد 45 سالہ محمد اسحاق ولد محمد ساقی نے مبینہ خودکو سینے پر گولی مار کرزخمی کرلیا جسے اہلیہ طبی امداد کیلئے جناح اسپتال لائی،پولیس کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے،پولیس نے گھر سے واقعہ میں استعمال ہونے والی تیس بور پستول تحویل میں لے لی ہے ،زخمی شخص نجی کمپنی میں ملازمت کرتا اورایک بیٹی کا باپ ہے، قائد آباد گوشت گلی میں ذاتی تنازع پر جھگڑے میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 35 سالہ محمدطفیل ولد شاہنواز زخمی ہوگیا، اورنگی ٹائون شاہ ولی اللہ نگر میں میں پراسرار طور پر اندھی گولی لگنے سے 11 سالہ محمد واصف ولد وہاب زخمی ہوگیا، قصبہ کالونی نمبر چار منگھو پیر روڈ پر پراسرار طور پر نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 34 سالہ سلمان ولد محمد اسحاق زخمی ہوگیا ۔