کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر میں حیدر آباد اور بہاولپور نے کامیابی حاصل کر لی۔ حیدر آباد نے فاٹا کے خلاف پانچ وکٹ پر 197 رنز بنائے۔ اکبر خان نے 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا ڈالی ۔ کپتان شرجیل خان نے 38 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم سات وکٹ پر 151 رنز بنا سکی ۔ دوسرے میچ میں بہاولپور نے 104 رنزبناکر بھی ڈیرہ مراد جمالی کو چار رنز سے شکست دی۔ ا سپنر محمد سدیس نے آخری اوور میں پانچ رنز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے میڈن اوور بھی کروایا اور تین وکٹیں حاصل کیں۔