کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بین الاقوامی مقابلوں سے قبل ضمانتی بانڈز کی مالیت میں اضافہ کردیا۔ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے فیڈریشنوں کو اب 25 لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے ہوں گے ۔ تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو اس اضافے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ قوانین کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کی این او سی کے لیے فیڈریشنز کو ایتھلیٹس کے ضمانتی بانڈ جمع کرانے ہوتے ہیں۔ پی ایس بی نے انوی ٹیشنل ایونٹ میں انفرادی طور پر جانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے حوالے سے عید الفطر کے بعد نئی پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔