کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابوظبی میں انگلینڈ لائنز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان شاہینز کو 32 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کر لی ۔ اتوار کوانگلینڈ لائنز نے پانچ وکٹ پر 183 رنز اسکور کیے۔ جیمز کولز نے 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 48 رنز بنائے ۔شاہد عزیز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان شاہینز تین گیند قبل151 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔کپتان شامل حسین 20 ،معاذ صداقت نے 32 اور سعد مسعود نے 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ جیمز کولز نے 18 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ۔