کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف ) اور پاکستان سپر لیگ کی تین بار کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز نے پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز کر دیا ہے۔ اس معاہدے کی توثیق کے لیے پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی اور لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے مفاہمت کی یادداشت (ایم اور یو) پر دستخط کردیے۔عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز پاکستان میں فٹ بال کی حمایت اور اسے فروغ دینے کی خواہش رکھتی ہے۔ محسن گیلانی کی قیادت میں، ملک میں فٹ بال کی ترقی کرے گی۔