• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) رومیسہ ملک نے نیا ناظم آباد ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ۔ عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ نیا ناظم آباد جیم خانہ میں لیڈیز سنگلز فائنل میں رومیسہ ملک نے شمزہ ناز دراب کو شکست دی۔ مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں عقیل خان نے برکت اللہ کو اور مزمل مرتضیٰ نے مدثر مرتضیٰ کو ہرایا ۔ مینز ڈبلز فائنل میں محمد شعیب / حمزہ رومان نے مدثر مرتضیٰ / احمد نائل قریشی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اسپورٹس سے مزید