• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، اسکول کے باہر سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ، 4 بچے زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری میں اسکول کے باہر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سےاسکول کے 4 بچے زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ،تفصیلات کے مطابق کلری تھانہ کی حدود لیاری آگرہ تاج کالونی میں تاج مسجد کے قریب ثاقب روز اسکول کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 17سالہ فاخر ولد غلام دیر ،8سالہ عبداللہ ولد امیر اللہ ،10سالہ عرفان ولد غفور اور 10سالہ سید شارخ ولد عبدالحق زخمی ہوگئے، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر چاروں زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے پیش آیا ہے،واقعے میں زخمی ہونے والے تین بچے ثاقب اسکول کے طلباء ہیں جو چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے جبکہ ایک لڑکا اسی محلہ کا رہائشی ہے،پولیس نے واقعے کے ذمہ دار سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کردیا ۔
ملک بھر سے سے مزید