لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ انسانوں کے قتل کا ماسٹر مائنڈ خود دہلی ہے۔ لیاقت بلوچ سے قاری حنیف جالندھری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور 27 اپریل مینارِ پاکستان یکجہتی فلسطین جلسہ میں شرکت کی دعوت دی ۔ انہوں نے تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 اپریل ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال فلسطینیوں سے فقیدالمثال یکجہتی ہوگی۔