لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس جامعہ احسان القرآن میں مولانا امجد خان کی زیر صدارت ہوا، ، اجلاس میں تمام مکاتب فکر اور دینی جماعتوں نے 27 اپریل کو مینار پاکستان میں اسرائیل مردہ باد کانفرنس کو بھرپور کامیاب بنانے کا عزم کیا۔ اجلاس میں اسلم غوری، مولانا محمد امجد خان، علامہ ابتسام الہی ظہیر، مفتی عبدالرحمن، مولانا عمران الحسن، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، سید قطب اوردیگر نے شرکت کی۔