• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین کارکردگی پر23پولیس افسروں اوراہلکاروں میں انعامات تقسیم

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے بہترین کارکردگی دکھانے پر منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 23 افسر وں اوار اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے ،ان میں ڈی ایس پی ممتاز احمد میکن اور انکی 4 رکنی ٹیم ، ڈی ایس پی طارق محمود ڈوگر اور انکی 6 رکنی ٹیم ، انسپکٹر خالد وریاہ اور انکی 4 رکنی ٹیم ،سب انسپکٹر انس رشید اور 5 رکنی ٹیم شامل ہیں ۔ مزید برآں آئی جی نے کہا کہ 12 ہزار 274 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا چکے ہیں جبکہ 382 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی سے لاقات کے دوران بیساکھی میلہ پر آئے سکھ یاتریوں کو مسحور کن انداز میں صوفیانہ کلام سے دل جیتنے اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر شاباش دی ۔