• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتا امبانی کے ‘مارننگ ٹی کپ‘ کی ہوشربا قیمت کا انکشاف

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

ایشیاء کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی ناصرف دولت کے معاملے میں کسی سے کم ہیں بلکہ ان کے شوق بھی منفرد ہیں۔

بھارتی امیر ترین خاندان ’امبانیز‘ سے متعلق اکثر خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جو صارفین کے لیے ناصرف دلچسپ بلکہ حیران کُن بھی ثابت ہوتی ہیں۔

امبانی خاندان کی مرکزی کردار، مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے اپنے لائف اسٹائل اور مہنگی ترین اشیاء کے استعمال کے سبب خوب جانی جاتی ہیں۔

’فوربس‘ مشہور کاروباری خاتون نیتا امبانی کا نام بھی ایشیاء کی سب سے بااثر خواتین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کر چکا ہے۔

نیتا امبانی سے متعلق کچھ ماہ قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ عام پانی نہیں بلکہ جوان رہنے کے لیے سونا ملے ایک خاص پانی کا استعمال کرتی ہیں، ان کے پانی پینے والی بوتل بھی سونے سے تیار کی گئی ہے۔

اب حال ہی میں بھارتی میڈیا پر نیتا امبانی کے چائے کے کپ سے متعلق دلچسپ خبریں زیرِ گردش ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نیتا امبانی چائے کی بہت شوقین ہیں اور وہ اپنی صبح کی چائے ایک مخصوص کپ میں پینا پسند کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جس کپ سے نیتا امبانی اپنی صبح کی چائے پیتی ہیں وہ جاپان کے سب سے پرانے کراکری برانڈ ’نوریٹیک‘ سے خریدے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشہور جاپانی برانڈ کے پاس 50 چینی مٹی سے بنے کپوں کا سیٹ ہے جس کی قیمت تقریباً 1.5 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

اس طرح اس سیٹ کے ہر ایک کپ کی قیمت تقریباً 3 لاکھ روپے بنتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ روپے مالیت والے کپ کو منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے کناروں پر سونے اور پلاٹینم کا استعمال کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیتا امبانی جس کپ میں چائے پیتی ہیں اس کے ڈیزائن کو تلاش کرنا ناممکن سا لگتا ہے کیوں کہ یہ قیتی ترین سیٹ صرف Noritech کے پاس دستیاب ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید