• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی کی کار کردگی جانچنے کیلئے نیا پر فارمنس مینجمنٹ سسٹم

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیو رو کر یسی کی کار کردگی کو جانچنے کے نظام( پر فارمنس مینجمنٹ سسٹم ) کا جا ئزہ لے کر اسے بہتر بنا نے کیلئے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔وزیر خزانہ13 رکنی کمیٹی کے کنوینر مقرر ، کمیٹی میں وزیر توانائی( پاور ڈویژن)، وزیر توانائی ( پیٹرولیم دویژن )‘وزیر موسمیاتی تبدیلی، معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار‘سیکرٹری کابینہ ڈویژن ‘چیئرمین ایف بی آر ‘ سیکرٹری تجارت ‘ آڈیٹر جنرل آف پا کستان‘ ایچ بی ایل کے چیف ہیومن ریسورس افسر جمال ناصر ‘ ایڈوائزر پی ڈبلیو سی سید فراز انور اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شامل ہیں۔کمیٹی کیلئے چھ ٹی آو آرز بھی وضع کردیے گئے ۔ کمیٹی سالانہ ایویلو ایشن رپورٹ ( PER) پر نظر ثانی کرےگی اور ایف بی آر کے موجودہ360ڈگری ماڈل کا فریم ورک‘ طریقہ کار‘ اسیسمنٹ کے معیار اور حاصل شدہ نتائج کا تجزیہ کرے گی ۔ کمیٹی ایف بی آر ماڈل کے تمام وزارتوں ،ڈویژن ،محکموں او رسروس گروپس پران کے فرائض اور انتظامی ڈھانچے کے پیش نظر رکھتے ہوئے ا س کے اطلاق کا جائزہ لے گی ۔کمیٹی یہ بھی جائز ہ لے گی کہ قانونی و انتظامی فریم ورک میں کن تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید