کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس محمد جنید غفار نے ایکارب روپے سے زائد سیلز ٹیکس کے فراڈ میں ملوث معروف فیشن ڈیزائنر محمد نعمان عرف نومی انصاری کے خلاف ایف بی آر سمیت دیگر حکام کو کارروائی سے روکتے ہوئے مدعی مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس سیریش جاوید مرزا کو 23 مئی تک طلب کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ نے مدعاعلیہان ایف بی آر اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشہور فیشن ڈیزائنر محمد نعمان عرف نومی نے اپنے ملازم عمران مسل نے آئینی درخواست میں مدعا علیہان کے خلاف موقف اختیار کیا ہے کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں فراڈ کے الزام عائد کرتے ہوئے نوٹس جاری کئے اور درخواست گزار کے دفتر پر چھاپہ بھی مارا بعدازاں طلبی کے سمن بھی جاری کئے اور اس اقدام کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا گیا جس پر عدالت عالیہ نے سمن اور سیلنگ آرڈر کو معطل کر دیا ۔