• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم اہلکار ظاہر کرکے لوٹنے میں مصروف گینگ گرفتار، چھینی گئی گاڑی برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )روات پولیس نے خود کو کسٹم اہلکار ظاہر کرکے شہری کو لوٹنے میں مصروف 4رکنی گینگ کوگرفتار کرکے شہری سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی ۔گرفتار ملزموں کی شناخت ذیشان، حسن، اسد اور فرحان کے ناموں سے ہوئی۔ ملزموں کے قبضہ سے جعلی نمبر پلیٹیں، ہتھکڑی، ریوالونگ لائٹ، وائرلیس سیٹ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید