• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری بھارتی جارحیت اور مداخلت کا فوری نوٹس لے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے بھارت کی حالیہ اشتعال انگیز پالیسیوں اور پاکستان مخالف رویئے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جان لے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے نہ صرف اپنی سرزمین کا تحفظ کرنا جانتے ہیں بلکہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینا بھی جانتے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی خطے میں بالادستی کی خواہش خطرناک خواب ہے جس کی قیمت خود بھارت کو چکانی پڑے گی ۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت اور مداخلت کا فوری نوٹس لے اگر خطے کے حالات بگڑے تو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کا امن متاثر ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر جواب دیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید