• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فوج کے جنرل یاروسلاو موسکالک کار بم دھماکے میں ہلاک

روسی فوج کے جنرل یاروسلاو موسکالک کار بم دھماکے ہلاک ہوگئے ہیں۔

روسی فوج کے جنرل پر جان لیوا حملہ دارالحکومت ماسکو میں ہوا، جس میں کار کو بم دھماکے میں اڑا دیا گیا۔

روسی حکام کے مطابق کار دھماکے کا واقعہ ماسکو کے شمال مضافاتی علاقے بالشیخا میں پیش آیا۔

روس تحقیقاتی ایجنسی نے واقعے میں روسی جنرل کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی جنرل کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد میں چھروں کا استعمال کیا گیا۔

جنرل یاروسلاو کو 2015 میں یوکرین سے بات چیت کےلیے سب سے زیادہ سینئر روسی جنرل سمجھا جاتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید