• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک اسلامی کم ترین شرح پر ہوم فنانسنگ فراہم کرے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستانیوں کے لیے اپنے گھر کی ملکیت کو مزید قابل رسائی بنانے کی کوشش کے طور پربینک اسلامی ایک سالہ KIBOR 1% پر سب سے کم فنانسنگ حل پیش کر رہا ہے۔ یہ پیشکش صارفین کو گھر کی ملکیت کے لیے ایک قابل استطاعت اور شفاف راستہ فراہم کرتی ہے جو اسلامی بینکنگ کے اصولوں سے ہم آہنگ مارکیٹ کے مطابق حل پیش کرتی ہے۔ اس اقدام کے تحت بینک اسلامی کے ہوم فنانسنگ سلوشن میں خصوصی منافع کی قیمت کا تعین کیا گیا ہے، جس سے صارفین ایک سالہ KIBOR 1% کی خصوصی شرح پر ہوم فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں 3 سال کے لیے طے شدہ اسپریڈ بھی شامل ہے جو اپنے صارفین کے لیے استحکام اور پیشین گوئی کو یقینی بناتا ہے۔ پہلے تین سالوں کے بعد معیاری قیمتوں کا اطلاق کیا جائے گا جس میں تنخواہ دار افراد کے لیے KIBOR 2% اور بخود روزگارپیشہ افرادکیلئے KIBOR 3% ہو گا ۔اس ہوم فنانسنگ سلوشن کے اجرا کے موقع پر بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہاکہ بینک اسلامی میں ہمارا مقصد انسانیت کو سود سے بچاتے ہوئے اسلامی بینکاری کے ایسے طریقے فروغ دینا ہے جو ہمارے صارفین کو بااختیار بنائیں۔
اہم خبریں سے مزید