اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے پانچویں روز جمعہ کو 99 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا۔ 7روزہ انسداد پولیو مہم کے پانچویں روز وفاقی دارالحکومت میں 76 ہزار 380 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہرین بلوچ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں انکاری کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہرین بلوچ نے کہا کہ پولیو ورکرز کے تمام عوامی مقامات پر بھی سٹالز لگائے گئے ہیں، پولیو ٹیموں کسی علاقے تک نہ پہنچنے کی صورت میں ہر صورت ہمیں آگاہ کیا جائے۔