ملتان (سٹاف رپورٹر)وہاڑی روڈ پر 19 کسی کے قریب نجی کمپنی کی نان اے سی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں نسرین ، عطا الہیٰ ، شازیہ ، نسیم ، سانول ، زاہد ، ماہ نور ، شاہدہ شامل ہیں ، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔