• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے جرنلسٹ الرٹ ایپ بنا لی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو صحافیوں کے لیے خطرناک مانے جاتے ہیں،صحافیوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پی ایف یو جے نے جرنلسٹ الرٹ ایپ بنا لی ، صحافی موبائل ایپ میں خود کو رجسٹر کر کے ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کر سکیں گے ،اس امرکااظہار پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے موبائل ایپ جرنلسٹ الرٹ کی لانچنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے پارلیمانی کمیشن برائے ہیومن رائٹس اور میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے ساتھ ملکر صحافیوں کے لیے ایک ایسی موبائل ایپ تیار کی ہے جس میں رجسٹر کوئی بھی صحافی اغواء ، حملے ، تشدد، تعاقب یا کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے بارے میں پینک بٹن دبا کر اپنی لوکیشن سمیت معاملے کی نوعیت سمجھا پائے گا اور اپنی برادری اور متعلقہ اداروں سے فوری مدد حاصل کر سکے گا اس موبائل ایپلی کیشن کی رونمائی کے حوالے سے ہفتہ کے روز نیشنل پریس کلب میں میڈیا کو بریفنگ کا اہتمام کیا گیا، ارشد انصاری نے کہا صحافیوں کے خلاف جرائم کاخاتمہ تب ہو گا جب پراسیکیوشن اپنا کام پورا کرے گی ۔

ملک بھر سے سے مزید