• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام قتل عام کی رپورٹنگ ’جھوٹ پر مبنی‘ اور ’قابل نفرت تعصب‘ کیساتھ ہے، میر واعظ

کراچی (نیوز ڈیسک) حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے جمعے کے روز اجتماعی نماز کے دوران کہا کہ ایک بڑے حصے نے پہلگام قتل عام کی رپورٹنگ ’’جھوٹ پر مبنی‘‘ اور ’’قابل نفرت تعصب‘‘ کے ساتھ کی ہے، جس کے نتیجے میں بھارت بھر میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس سفاکانہ حملے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کردار کی وجہ سے کشمیری طلباء کو اپنے ہاسٹلز چھوڑ کر اپنے گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اس تمام صورتحال سے واقعی بہت پریشان ہیں۔ ہم مختلف ریاستی حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید