• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو محمد خان: نامور ادیب ڈاکٹر انور عالمانی زمینی تنازع پر قتل

ٹنڈو محمدخان(نامہ نگار)شیخ بھرکیو تھانے کی حدود گاؤں نم لیار نظامانی میں زمینی تنازعہ میں فائرنگ کے دوران ادیب ڈاکڑ انور عالمانی اپنے ہاری سمیت جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات پرکنٹرول کیا لاشوں اور زخمیوں کو اپنی تحویل میں لیکر ڈسڑکٹ اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا جہاں پر ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد لاشو ں کو ورثاء کے حوالے کیا ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی زمین کے تنازعہ پر ہونے والے نظامانی اور عالمانی برادری کے جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں عالمانی برادری کے ڈاکڑ انور عالمانی اور اور احمد بارن قتل جبکہ علی محمد عالمانی، نعمت اللہ عالمانی زخمی ہوئے پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عبدالوہاب عرف شینھں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید