• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کے مختلف واقعات ،چار نامزد ودیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد ودیگر نامعلوم کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ ملزم عمر سے 30لیٹر شراب اور ملزم عرفان سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام مین ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے والدین تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید